• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری معیشت درست سمت پر آچکی ہے، وزیر اعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر آچکی ہے۔ قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہو گا

ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف اسکیموں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہو گا۔

تازہ ترین