• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا سے مزید 12 اموات، 1142 نئے کیسز

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1142 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 12 مریض انتقال کرگئے۔

ریاض میں سعودی عرب کی وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق 24گھنٹوں میں کورونا کے 1142 نئےکیسز رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 284 ہوگئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 مریض انتقال کرگئے، یوں مملکت میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 115 ہوگئی۔

وزارت صحت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 1024 مریض صحتیاب ہوئے، اس طرح صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 264 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین