• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 378 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

آئرش محکمہ صحت کے مطابق ملک کے اسپتالوں میں اس وقت کورونا کے 96 مریض داخل ہیں، 22 آئی سی یو وارڈ میں ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 16 سے 24 سال کے افراد میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اسی طرح یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ماہ کی دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اوسطاً یومیہ کیسز 300 سے بڑھ کر 1182 ہوگئے ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق ملک کی 65 فیصد اہل آبادی کو ویکسین کی دونوں اور 75 فیصد کو ایک خوراک دی جاچکی ہے۔

تازہ ترین