• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بھارتی کورونا کی شرح 100فیصد نکل آئی


کراچی میں بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا کی رینڈم ٹیسٹنگ کی شرح 100 فیصد نکلی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی شرح 6 فیصد سے زائد ہوگئی۔ جبکہ ایک دن میں مزید 40 افراد عالمی وبا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

دوسری طرف کراچی میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس ڈیلٹا ویرینٹ کی رینڈم شرح 100 فیصد ہوگئی ہے۔

جامعہ کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کے مطابق گزشتہ روز 80 کیسز کی جینو ٹائپنگ کی گئی، تمام کیس ڈیلٹا ویرینٹ نکلے۔

جامعہ کراچی میں گزشتہ روز 80 کیسوں کی جینو ٹائپنگ کی گئی، سب ہی میں ڈیلٹا وائرس نکلا۔

لاہور میں کورونا کی شرح ساڑھے 6 فیصد تک جا پہنچی جبکہ پنجاب میں شرح ڈھائی فیصد سے زیادہ رہی۔

ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹر عید کے پہلے دن بند رہے، فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

تازہ ترین