• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس، ایتھلیٹ ارشد ندیم آج روانہ ہوں گے


ٹوکیو اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم آج ٹوکیو روانہ ہوں گے۔

ارشد ندیم نے روانگی سے پہلے عید کے روز بھی ٹریننگ کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے جیولین تھرو میں میڈل جیتنا ہے، بھرپور تیاری کی، اب قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے اولمپکس ایک سال کی تاخیر سے جمعے سے جاپان میں شروع ہو رہے ہیں۔

اولمپکس گیمز میں 206 ممالک کے11 ہزار سے زائد کھلاڑی 8 اگست تک گولڈ، سلور اور برانز میڈلز کے حصول کے لئے کوششیں کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید