جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس کا انجن فیل ہو گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین زکریا ایکسپریس گزشتہ 2 گھنٹوں سے رحیم یار خان کے صادق آباد اسٹیشن پر موجود ہے۔
ٹرین میں موجود مسافر پریشان ہیں کہ عید کے موقع پر اپنی منزلوں پر پہنچنے کے لیے انہیں اب نہ جانے مزید کتنی دیر انتظار کرنا پڑے گا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متبادل انجن منگوا لیا گیا ہے، جس کے بعد خراب انجن ہٹا کر اسے لگا دیا جائے گا اور ٹرین اپنی منزل کی جانب گامزن ہو جائے گی۔