• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے مداحوں سے قربانی کے جانور کے ذبح کے وقت ان کا احترام کرنے کی یاددہانی کروائی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ ایک ہلکی سی یاددہانی کروانا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے قربانی کے جانوروں کو  ذبح کرتے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ ’قربانی کا جو اصل فلسلفہ اور مقصد ہے اسے دماغ میں رکھتے ہوئے قربانی کریں۔‘

انہوں نے لکھا کہ قربانی کا اصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے نہ کہ نمود و نمائش کرنا، لہذا قربانی کے جانوروں سے شفقت والا سلوک کریں اور اپنے بچوں کو بھی اسی کی ترغیب دیں۔

نیمل خاور نے کہا کہ اپنے بچوں کو قربانی کا اصل مقصد بتائیں صرف خون کا بہانہ اور اس سے انجوائے کرنا ہی نہ سکھائیں۔

تازہ ترین