معروف پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے اپنی بیٹی نورے سبزواری کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر گھر میں ہی چھوٹی سی برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا۔
سالگرہ کی اس تقریب میں نورے کے ددھیال والوں نے شرکت کی، نورے کے دادا بہروز سبزواری بھی تقریب میں آگے آگے رہے۔
شہروز سبزواری نے نورے کی کیک کاٹتے تصاویر اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔
ایک پوسٹ میں شہروز سبزواری نے بیٹی کی آیت الکرسی سناتے ویڈیو اور ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی ۔
اس پوسٹ پر اداکار نے لکھا کہ ’اللہ کا شکر، نورے میری زندگی کا خدا کا عطا کردہ سب سے بڑا تحفہ ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے شہزادی۔
واضح رہے کہ اداکار شہروز سبزواری نے اداکارہ سائرہ یوسف سے 2012 میں شادی کی تھی ، جبکہ 2020 میں دونوں نے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی تھیں ۔
اس سابقہ جوڑے کی ایک بیٹی نورے شہروز ہے جوکہ 2014 میں پیدا ہوئی تھی۔