• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر نے پیگاسس جاسوسی معاملے پر نیشنل سکیورٹی اجلاس بلا لیا


فرانسیسی صدر میکرون نے پیگاسس جاسوسی معاملے پر نیشنل سکیورٹی اجلاس بلا لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر میکرون پیگاسس جاسوسی معاملےکا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی اجلاس میں پیگاسس جاسوسی معاملے، سائبر سکیورٹی پر گفتگو ہوگی۔

میڈیا کمپنیوں کے کنشورشیم کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون اور ان کی کابینہ کے وزرا کے فون نمبر پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر کا ہدف بنے۔

جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس بنانے والی کمپنی این ایس او نے فرانسیسی صدر کے جاسوسی کا ہدف بننے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر میکرون کا نمبر جاسوسی کا شکار افراد کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید