• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہے نے اسپین کی پارلیمنٹ کی کارروائی رکوادی، ویڈیو وائرل

یورپی ملک اسپین کی پارلیمنٹ کی کارروائی ایک چوہے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئی، اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔  

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب  سابق علاقائی صدر سوزانا ڈائز کو سینٹر منتخب کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا تھا۔ تاہم اس موقع پر کارروائی روک دی گئی کیونکہ ایک چوہا پارلیمنٹ میں گھس آیا تھا۔ 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چوہا اندلسیہ کی پارلیمنٹ میں گھس آیا یہ عمارت اسپین کے شہر سیوائل میں واقع ہے۔

چوہے اس طرح غیرمتوقع انداز میں گھس آنے سے  وہاں ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر رائٹرز نے شیئر کی ہے جہاں پارلیمنٹ کی علاقائی اسپیکر مارٹا بوسکے وہ پہلی شخصیت تھیں جنھوں نے چوہے کو دیکھا۔

وہ جب ڈائس پر تقریر کررہی تھیں کہ مائیکرو فون پر ان کے چیخنے کی آواز آئی اور انھوں نے ایک دھچکے کی سی کیفیت میں اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔

جبکہ دیگر نے گھنٹی بجادی۔ متعدد ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر اس بڑے چوہے کو دیکھنے لگے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند ممبران تو اپنی سیٹوں سے چھلانگ مار نکل کر بھاگنے لگے اور دیگر چوہے کو دیکھتے رہے۔


تازہ ترین