• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتی ہے، فواد چوہدری

وفاقی  وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان نائب صدر کا حالیہ بیان نہایت افسوسناک ہے، افغان حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتی ہے، پاکستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑا رہا، افغان نائب صدر امر صالح کا خاندان تک افغانستان میں نہیں رہتا۔

 جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے دشمنوں کو ناکامی ہوئی، چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہر مشکل میں ساتھ دینے پر چین کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں، داسو واقعے کی تحقیقات دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، داسو واقعہ کے پیچھے سی پیک کو ناکام کرنے کی خواہاں قوتیں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کا رشتہ بہت مضبوط ہے، کچھ دلبرداشتہ افغان سیاسی قیادت کے منفی بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسائل افغان عوام نے ہی حل کرنے ہیں، پاکستان صرف تعاون کرسکتا ہے۔

تازہ ترین