• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آج آخری روز

آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔ انتخابی مہم آج رات بارہ بجے کے بعد روک دی جائے گی اور پولنگ اتوار 25 جولائی کو ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان آج تراڑ کھل اور کوٹلی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری باغ اور مظفر آباد میں جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق دھیر کوٹ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

تینتیس حلقوں میں بارہ بڑے مقابلے متوقع ہیں۔ سابق وزرائے اعظم، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے درمیان تگڑے مقابلوں کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت آزاد کشمیر میں پاک فوج طلب کرلی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوان 22 سے 26 جولائی کے دوران ’کوئیک رسپانس فورس‘ کے طور پر تعینات ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید