• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹوکیو اولمپکس سے وابستہ مزید 19 افراد میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 106 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے اپنے حالیہ بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ایونٹ سے وابستہ مزید 19 افراد میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں تین ایتھلیٹ، 10 کھیل سے متعلقہ عملہ، تین میڈیا پرسن اور دیگر افراد شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مزید نئے کیسز کے بعد اولمپک کھیلوں سے وابستہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 106 ہوگئی ہے جن میں 11 ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے بتایا کہ پوری جانچ پڑتال کے باوجود بھی کچھ کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جن میں روڈ سائیکلنگ، بیچ والی بال کھلاڑی اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی، دنیا بھر سے تقریباً ساڑھے 11 ہزار ایتھلیٹس ایونٹ میں شرکت کریں گے، 33 کھیلوں کے 50 ڈسپلن میں 339 ایونٹس ہوں گے۔

کووڈ 19 کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس تماشائیوں کے بغیر ہوگا۔

تازہ ترین