کراچی (اسٹاف رپورٹر) نومی قمر اور نافذ احمد عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عیسیٰ لیب اوپن نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں صبیح ولی اور خواجہ منصور کی جوڑی نے رونی دوباش اور طارق جان اللہ والا کو 6-1 اور 6-2 سے جبکہ شاہد عزیز اور طیب یوسف کی جوڑی نے کریم گل آغا اور اظہر الدین کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ حاصل کی۔ چیمپئن شپ کے فائنلز پیر کو کھیلے جائیں گے۔ کراچی جیم خانہ میں مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں نومی قمر نے ابراہیم التفات کو 6-1 اور 6-2 سے جبکہ نافذ احمد نے شیراز بھنڈ کو 6-0 اور6-1 سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انڈر 18 کے سیمی فائنل میں نافذ احمد نے شیراز بھنڈ کو 6-0 اور 6-1 سے انڈر 14 کے سیمی فائنل میں ایم دادا نے قمبر حسنین کو 6-1 اور 6-1 سے، انڈر 16 کے سیمی فائنل میں امین شفیع نے صمد آریجو کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 اور 7-5 سے شکست دی۔