• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور اورعثمان مرزا کیس دہشت اور جنسی درندگی کو ظاہر کرتا ہے، طاہراشرفی


چیئرمین آل پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ نور مقدم اور عثمان مرزا کا کیس معاشرے میں بڑھتی دہشت اور جنسی درندگی کو ظاہر کرتا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نور مقدم کیس سمیت خواتین، بچوں پر تشدد زیادتی کیسز دہشت گردی عدالتوں میں چلائےجائیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ايسے واقعات ملک و قوم کے لیے بدنامی کا سبب بنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عثمان مرزا اور نور مقدم کیس معاشرے كو غور و فکر كى دعوت ديتے ہیں، نور مقدم اور عثمان مرزا کا کیس معاشرے میں بڑھتی دہشت اور جنسی درندگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین