• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیگاسس جاسوسی منصوبہ غداری ہے، امیت شاہ استعفیٰ دیں، راہول گاندھی


پیگاسس جاسوسی اسکینڈل پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔

راہول گاندھی نے جاسوسی کے منصوبے کو غداری قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ سے مستعفی ہونے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سپریم کورٹ سے انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ نے پیگاسس اسپائی ویئر کو بھارتی ریاست، سپریم کورٹ اور ملک کے تمام اداروں کے خلاف استعمال کیا۔

تازہ ترین