اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریروں نے کشمیر فروشی کی تصدیق کردی۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر فروشی کے ہمارے دعوؤں پر مہر ثبت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کی ہے جس سے کشمیر فروشی کے ہمارے دعوؤں کی تصدیق ہوگئی۔
پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ ریفرنڈم کی بات اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں اور ریاست پاکستان کے مؤقف سے کھلا انحراف ہے۔