• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کیلئے بڑا آپریشن ترتیب، آج 6 پروازیں جائینگی

اسلام آباد ( وقائع نگار )چند روز سے خراب موسم کے باعث شمالی علاقہ جات کی متعدد پروازیں متاثر ہوئیں، اس مناسبت سے ہفتہ 24 جولائی کو پی آئی اے نے اپنی تاریخ کا شمالی علاقہ جات کیلئے سب سے بڑا آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عید کے دوران شمالی علاقہ جات جانے والے سیاحوں کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں تاہم گزشتہ چند روز سے خراب موسم کے باعث شمالی علاقہ جات کی متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں

تازہ ترین