کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ میگا کرپشن کے 24 مقدمات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور شریک ملزم کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کووفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ میگا کرپشن کے 24 مقدمات کی سماعت ہوئی۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور وکلا عدالت میں پیش نا ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی اور شریک ملزم کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان اور وکلا کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔