• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد کے خادم ، قاری کے بیٹے اور5خواتین کو اغواکرلیاگیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے مسجد کے خادم اور قاری کے بیٹے کے علاوہ5 خواتین کو اغواکرلیاگیا ۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں گل ناز کی دختر (م) بیوٹی پارلر سے ،تھانہ ریس کورس کے علاقے سے عرفان کی ہمشیرہ (م) حسیب وغیرہ نے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقے سے گرجاروڈ کی مسجد کے خادم عتیق الرحمن کو نامعلوم نے تھانہ مورگاہ کے علاقے سے عمران کی دختر (الف) کو مائیکل وغیرہ نے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقے سے اسامی کی ہمشیرہ (ع)کو یسین وغیرہ نے اغوا کرلیا ۔تھانہ آب پارہ کے علاقے سے ارشد مسیح کی اہلیہ (س) کو نامعلوم نے ، تھانہ رمناکے علاقے سے قاری اللہ یار کے بیٹے شہریار کو نامعلوم نے ،تھانہ رمنا کے علاقے سے علی رضا کی دختر(ص ) کو محمد خان سمیت چار نے اغوا کرلیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی ۔
تازہ ترین