• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بار ملتان کی جانب سے پولیس خدمت مرکز قائم کردیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ملتان کی جانب سے پولیس خدمت مرکز کا قیام ہائیکورٹ بار میں کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اس سنٹر کا افتتاح قلعہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج جسٹس محمد مسعود جہانگیر نے کیا۔ خدمت سنٹر صبح 9 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک بارہ قسم کی مختلف خدمات سرانجام دے گا۔ یہ سہولتیں وکلا کا عدالتی اہلکاروں سمیت عام سائلین کو بھی حاصل رہے گی۔ ان خدمات میں  ڈرائیونگ لرنرز پرمٹ ، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، گمشدگی دستاویزات، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، ویکل کلیئرنس سرٹیفیکیٹ، جنرل پولیس ویریفکیشن، کریکٹر سرٹیفیکیٹ، اندراج گھریلو ملازم، اندراج کرایہ داران، ایف آئی آر کی کاپی، جرم کی اطلاع، اور قانونی رہنمائی برائے تشدد خواتین شامل ہوں گے۔ گزشتہ روز جب سینٹر کا افتتاح کیا گیا تو سینئر جج مسٹرجسٹس محمد مسعود جہانگیر نے کہا کہ میں نے ایسا سنٹر لاہور سمیت صوبہ بھر میں کہیں نہیں دیکھا ۔ یہ ایک بڑا رفاہی قدم ہے۔
تازہ ترین