• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں عید الاضحٰی بھرپور طریقے سے منائی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں عید الاضحٰی بھرپور طریقے سے منائی گئی، چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بچوں کے لئے عید کے موقع خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، بچوں کے ساتھ بکرے کی قربانی کی گئی،چائلڈ پروٹیکشن بیورو انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو عید کے لئے نئے کپڑے،جوتے، مہیا کئے گئے، ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان فرید اور فوکل پرسن آصفہ سلیم چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عید کا پہلا روز بچوں کے ساتھ گذارا بچوں میں تحائف تقسیم کئے، عید کے تینوں دن بچوں کے لئے کھانے کے سپیشل مینیو،سٹالز اور رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس سے بچے خوب لطف اندوز ہوئے۔
تازہ ترین