• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صورتحال تشویشناک، عباسی اسپتال میں ’’کووڈ وارڈ‘‘ فعال کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں 77 بیڈز پر مشتمل ’’کووڈ وارڈ‘‘ مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے یہاں 18وینٹی لیٹر، آئی سی یو اور دیگر سہولتیں موجود ہیں، انہوں نے کوڈ وارڈ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا، عباسی اسپتال میں کووڈ وارڈ کے تفصیلی دورے میں ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ شہری موجودہ صورتحال کے پیش نظر کسی قسم کی تقریبات نہ کریں اور کووڈ کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، بصورت دیگر کووڈ کی موجودہ لہر کے نتائج خطرناک ہوں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے متنبہ کیا کہ کووڈ وارڈ کے قیام اور فعال کئے جانے میں جو بھی آفیسر یا ملازمین رکاوٹ بنیں گے، ان کے خلاف ملازمت سے برخاستی سمیت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین