• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے اساس گروپ آف نیوزپیپرز کے چیف ایڈیٹر شیخ افتخار عادل کی والدہ محترمہ اور بیرسٹر شیخ دانش افتخار کی دادی کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین