• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ اظہار کے گارڈ کی فائرنگ، فوڈ ڈلیوری بوائے زخمی

خواجہ اظہار کے گارڈ کی فائرنگ، فوڈ ڈلیوری بوائے زخمی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس بدر کمرشل میں جھگڑے کے دوران گارڈ کی فائرنگ سے فوڈ ڈلیوری بوائے زخمی ہوگیا، ملزم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کا گار ڈبتایا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں واقع سی ویو اپارٹمنٹ مکان نمبر gf/2بلاک 27میں گارڈ محبوب سے جھگڑے کے دوران ہونےو الی فائرنگ میں فوڈ دلیوری بوائے ندیم ولد عطا محمد زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ۔ پولیس کے مطابق ندیم فوڈ دلیوری بوائے ہے اور وہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار االحسن کے گھر فوڈ دلیوری کرنے آیا تھا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسکا جھگڑا انکے گارڈ سے ہوا جس نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا اور موقع سے غائب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہارلحسن کاکہنا ہے کہ ندیم انکے گھر کھانے کا آرڈر دیکر وہاں سے چلا گیا تھا اور انہیں نہیں پتہ کہ اسکا جھگڑا کس بات پر ہوا جبکہ ملزم محبوب انکا گارڈ نہیں ہے ،دوسری جانب زخمی ہونے والے فوڈ ڈیلوری بوائے کا کہنا ہے کہ گارڈ خواجہ اظہار الحسن کے گھر کے باہر ہی کھڑا تھا اور انہی کا گارڈ ہے۔ پولیس نے وہاں نصب کیمروں کی مدد سے بھی تفتیش شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین