کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کی سرحد کے نزدیک مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے 4ایرانی اہلکاروں کو ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق سیستان بلوچستان کے ضلع گونیک میں جمعے کی شب ایرانی فوجیوں اور مسلح ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوااور اس دوران مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 4 ایرانی اہلکار ہلاک ہوگئے،ایرانی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں اکثر شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان کے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔