• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیگاسس پانامہ لیکس سے بڑا معاملہ، بھارت کیخلاف ایکشن لیا جائیگا، شہزاد اکبر

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پیگاسس ( سپائی ویئر) کا معاملہ پانامہ لیکس سے بھی بڑا ہے، پاکستان اس معاملے پر بھارت کے خلاف ایکشن لینے جارہا ہے ۔اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی میں سیکیورٹی اداروں اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے، جو معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے کر شواہد اکھٹے کریں گے، جس میں دو سے تین ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے، وزیراعظم، ملٹری شخصیات سمیت اہم سینئر لوگوں کی جاسوسی کی گئی، جس کی پہلے بھی اطلاعات تھیں،سپائی ویئر کو پاکستان کےخلاف استعمال کیاگیا، بھارت نےاسرائیل کےذریعے پیگاسس سوفٹ ویئر کے ذریعے ہائبرڈ جاسوسی کی، یہ ایک سنگین معاملہ ہے، جس کو ایسے ہی نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین