• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں سابق گورنر پنجاب کی رہائشگاہ پر پارٹی اجلاس

ملتان ( سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن ملتان کا مرکزی اجلاس ہوا جس میں ایل اے42ویلی 3 پاکستان مسلم لیگ ن کے متفقہ امیدوار سید شوکت علی شاہ کی کامیابی کے لیے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک لانے لیجانے کی سواری کا اہتمام کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا، اس موقع پر شیخ طارق رشید ،ملک آصف رفیق رجوانہ، رانا شاہد الحسن،بلال بٹ ، شیخ اطہر ممتاز ،سلمان قریشی، ملک انور علی، سلطانہ شاہین، منور احسان قریشی سمیت دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید