• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج کا انخلاء شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہاہے کہ افغانستان سے امریکی ونیٹوممالک کی افواج کی بے دخلی شہداء اسلام کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ مجاہدین کی مسلسل فتوحات سے قوم پرست اورسیکولر قوتیںحواس باختہ ہوگئی ہیں۔کٹھ پتلی اشرف غنی حکومت مستعفی ہوجر افغان عوام پر رحم کرے۔ مجاہدین اسلام کی عملی جدوجہد سے جلد افغانستان میں امن اور آزادی کاسورج طلوع ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ امارت اسلامیہ افغانستان کے مجاہدین نے جرأت و جوانمردی کی ایسی داستانیں رقم کیں جس پرملت اسلامیہ کا ہر فرد رشک کررہا ہے۔امریکہ اوراس کے اتحادیوں کو بیس سال میں لاشوں کی ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔افغانستان میں مداخلت کاالزام لگانےوالے آج مجاہدین کی فتوحات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
کوئٹہ سے مزید