• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر اور اقرا کی بشری انصاری کے گھر دعوت

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دعوت کی، جس پر اقرا عزیز نے اُن کا شکریہ ادا کردیا۔

اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سیلفی شیئر کی جس میں اقرا عزیز کے ہمراہ بشریٰ انصاری اور یاسر حسین دکھائی دے رہے ہیں۔


اقرا عزیز نے بشریٰ انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’لذیذ کھانوں اور مزیدار باتوں کیلئے شکریہ بشریٰ انصاری جی۔‘

انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری میں آپ کا ہونا ہمارے لیے قابلِ فخر بات ہے۔


اس سے قبل کامیڈین اداکار یاسر حسین اپنی اہلیہ اقرا عزیز کی تعریف کرنے میں کنجوسی سے کام نہیں لیتے ایسے میں حال ہی میں انہوں نے مسلسل تین ایوارڈز اپنے نام کرنے پر اہلیہ کو مبارک باد تو دی مگر مثال وسیم اکرم کی دے ڈالی۔

یاسر حسین نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک اچھی دوست اور بیوی بھی ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے۔

تازہ ترین