آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخ بدلے گی یا پاکستان میں حکمراں جماعت ہی حکومت بنائے گی؟
تحریک انصاف، ن لیگ یا پیپلز پارٹی میں سے کسے؟ قانون ساز اسمبلی کی45 نشستوں پر اکثریت ملےگی۔
فیصلے کے لیے ووٹنگ کا عمل کا ختم ہوگیا جبکہ ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔
آزاد کشمیر کے 33 انتخابی حلقوں میں 587 جبکہ مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں میں 121 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی، بھرپور انتخابی مہم کے بعدپولنگ کے دن بھی ماحول گرم رہا۔
ووٹنگ کے دوران بھرپور جوش و خروش دکھائی دیا، لوگوں نے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالے۔
خصوصی افراد، بزرگ حتیٰ کے مریض بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیے۔