• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ،بھائی نے بھائی اورشوہر نے بیوی کوقتل کر دیا

صوابی( نمائندہ جنگ ) ضلع صوابی میں قتل کی الگ الگ وارداتوں میں بھائی نے بھائی کو جب کہ شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔مسماۃ ( ش)نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کر اتے ہوئے بتایا کہ اس کی شوہر فائیو خان کو گھر کے اندر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا قتل کی دعویداری مبینہ طور پر مقتول کے بھائی شیر عمر خان پر کی ہے اور وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی گئی ہے دریں اثناء افضل خان سکنہ اُڑیا خیل اسماعیلہ نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی صاحبزادی مسماۃ ( ش) کو مبینہ طور پر اس کی شوہر احمد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل معلوم نہیں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین