اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل شیخ رشید،فواد‘فرخ حبیب حکومت بنائیں گے۔
آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام انشاللہ۔دریں اثناءاتوار کو پنڈدانخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھاکہ آزاد کشمیر انتخابات میں عمران خان کی کامیابی سے بھارت بہت خائف ہے۔
الیکشن میں عوام نے بڑھ چڑھ کر بلے پر مہر لگائی، آج بھارتی میڈیا نے کشمیر کے حوالے سے عمران خان حکومت کی بھر پور مخالفت کی۔ آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بننے سے بھارت کو بہت بڑ ادھچکا لگے گا۔
دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پنڈی کا کیش گروپ ہار گیا ،عمران خان جیت گیا ،بلے کی فتح ہوئی ‘سندھ میں بھی جلد ہماری حکومت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کی شام لال حویلی میں کشمیر الیکشنز کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارے کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں کہ عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس پوری دنیا میں لڑے گا، پی ٹی آئی غریب آدمی کے ساتھ جیتی ہے ‘اسلام آباد میں ایک بیٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،وزارت داخلہ سارے پاکستان میں منشیات کے خلاد جہاد کرے گی۔