• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ


پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں کوروناوائرس کے  مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء کے مطابق  گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس  کے 261 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں 2 ہزار 383 ٹیسٹ کیے گئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید3ہزار 752 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

تازہ ترین