• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کا الزام، ملزم کو 15سال 6 ماہ قید و جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نمبر 12 نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے مقدمے میں الزام ثابت ہونے پر محمد عذیر کو مجموعی طور پر 15سال 6 ماہ قید اور دس لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3 سال 2 ماہ قید کاٹنا ہوگی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شاہد علی میمن نے اقدام قتل کے الزام میں نامزد ملزمان کو الزام ثابت ہونے پر سات سال قید اور فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ ملزمان کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی، عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان کو زخمی کو دیت کا ایک تہائی ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین