• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کو 6 روز گذرنے کے باوجود کراچی تا حیدرآباد جانے والی مسافر گاڑیوں میں زائد کرائے کی وصولی جاری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عید کو 6روز گذرنے کے باوجود کراچی تا حیدرآباد اور اندرون سندھ جانے والی مسافر گاڑیوں میں زائد کرائے کی وصولی روکنے میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ‘ ٹریفک اور حیدرآبادپولیس ناکام ہوگئی ۔پیر کو بھی لطیف آبادنمبر 7اور شہر کے دیگر علاقوں سے حیدرآباد سے کراچی جانے والی وینوں اور رینٹ اے کار کے مالکان نے من مانے کرائے وصول کئے ۔ لطیف آبادنمبر 7میں قائم وین اورکار سروس کے مالکان نے 6سو تا 12سو روپے کرائے مقرررکھے تھے جس پر شہریوںاورٹرانسپورٹ اڈے وگاڑیوں کے مالکان سے مساروں کی تلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے لیکن شکایات کے باوجود متعلقہ محکموں کے افسران غائب رہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو آر ٹی اے حیدرآباد کے سیکریٹری اورٹریفک سیکشن لطیف آباد نے کاروائیاں کرکے زائد کرائے واپس دلوائے تھے لیکن 15منٹ کی کاروائی کے بعد دوبارہ من مانے کرائے وصول کئے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ملک بھر سے سے مزید