• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز فوجی نرسریوں کی پیداوار‘ انہی کیخلاف زہر اگلتا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نواز شریف فوجی نرسریوں سے نکلا ہے اور اسی فوج کے خلاف بدزبانی اور زہر اگلتا ہے جبکہ ساری زندگی بھی لگے رہیں تو یہ لوگ اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکیں گے‘افغانستان کی سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام 14 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا، پاکستان میں ویزہ کے بغیر سالوں سے مقیم غیرملکی 14 اگست تک پاکستان چھوڑ دیں یا ویزہ کے لئے اپلائی کر دیں، اس صورت میں ان کو جرمانہ معاف کیا جائے گا، نادرا میں تصدیق، تجدید اور تصحیح کی نئی پالیسی لا رہے ہیں، نور مقدم کیس میں کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی، افغان فوجیوں کو خوش اسلوبی کے ساتھ افغانستان کے حوالے کیا جائے گا ۔ افغان پالیسی پر فیصلہ فارن آفس نے کرنا ہے۔ پیرکویہاں وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کا اینٹی آرمی، اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے، وہ اس ایجنڈے پر کسی بھی انتہا تک جانے کو تیار ہیں، وہ حمد اللہ محب سے مل سکتے ہیں اور پھر اس کا دفاع بھی کر سکتے ہیں، وہ مودی اور جندال کے ساتھ پگڑیاں بدل سکتے ہیں، نواز شریف کی کوشش ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان پھنسا رہے کیونکہ انہیں اس بات کی تکلیف ہے کہ عمران خان معیشت کو بہتر کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے کل آخری پیغام دیا کہ وہ بڑی تکلیف میں ہیں، ہم ان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، شہباز شریف نے تو درخواست نہیں دی، اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو فی الفور ان کو چارٹر جہاز بھی دیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین