• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثوں کی تفصیلات اپلوڈ کی گئیں تو ہمارے بچے غیر محفوظ ہونگے، ارکان پارلیمنٹ

اسلام آباد (آئی این پی )اراکین پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرنے کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر آدمی کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہے اور ہمارے بچے غیر محفوظ ہوجائیں گے

حکومت نے بھی حمایت کردی۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین تاج حیدر کی زیر صدارت پارلیمانی امور کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں انتخابی ترمیمی ایکٹ بل 2021 اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات کا معاملہ آیا تو ارکان پھٹ پڑے اور ارکان کی تفصیلات اپلوڈ کرنے کے عمل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے سیکشن 138 ختم کرنے کی تجویز دے دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ اثاثوں کی تفصیلات اپلوڈ کرنا ہمارے بچوں کے لیے رسک کا سبب بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تفصیلات اپلوڈ کرنے سے ارکان کی پرائیویسی ختم ہوجاتی ہے، آپ کیا چاہتے ہیں کہ لوگ آکر میرے بچوں کو اغوا کرلیں، ہر آدمی کے پاس انٹرنیٹ ہے ہر ایک ہمارے اثاثے دیکھ لے گا اور ہمارے بچے غیر محفوظ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین