• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، جائیداد کے تنازع پر خون کی ہولی،3 افراد کا لرزہ خیز قتل

نوشہرہ (نمائندہ جنگ) نوشہرہ کے علاقے ڈاک اسماعیل خیل میں جائیداد کے تنازع پر خون کی ہولی،3 افراد کا لرزہ خیز قتل ،جلوزئی پولیس نے قتل اقدام قتل کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ملزمان فرار ،پولیس نے دونوں فریقین کی جانب سے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے، 2 کنال اراضی کے تنازے نے 3 افراد کی جان لے لی ، مقتولین مین سو یڈن کا نیشنل ہولڈر بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسوان ولد اول خان سکنہ ڈاگ اسماعیل نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں ماموں زاد بھائیوں صفدر ،ذاکر پسران افریدے خان کے ہمراہ ذاکر ارضیات میں موجود تھااس دوران ملزمان انتخاب عالم ،اشتیاق عالم ،افتاب عالم پسران شرافت ساکنان ڈاگ اسماعیل خیل جو ہمارے رشتہ دار ہیں ۔

تازہ ترین