شاہراہ قراقرم آج جزوی طور پر 5 گھنٹے کے لیے بند رہے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر چلاس کے مطابق شاہراہ قراقرم چلاس سے تھلیچی تک آج صبح 4 تا 9 بجے بند رہے گی۔
تتہ پانی، بونرداس اور دیگر مقامات پر شاہراہ سے ملبہ صاف کرنے کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
مارول اداکار مارک روفالو پر یہود مخالف خیالات کے الزامات کے بعد 180 سے زائد یہودی فنکاروں، مصنفین اور شوبز شخصیات نے ان کے حق میں کھلا خط جاری کردیا۔
اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے مزید 4 ممبران کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کے رکن ممالک کے رابطہ افسران نے اتحاد میں شمولیت کے لیے ضروری مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
کراچی میں پولیس اہل کار کو شہید کرنے والے ڈاکو کو مظفر گڑھ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
حکومت ملک میں امن کی خواہاں ہے۔ دھرنے، جلوس کی بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جانا چاہیے: وفاقی وزیر منصوبہ بندی
اداکارجمال شاہ نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ فریال گوہر کے الزامات کی تردید کردی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مجھے مذاکرات کےلیے ماحول سازگار نظر نہیں آرہا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نےکہا ہے کہ نئے صوبے لسانیت اور قو میت کی بنیاد پر نہیں بننے چاہئیں۔
لاہور کے علاقے شادمان میں مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن کے دھکا دینے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی بہن نےانکشاف کیا ہے کہ بھائی کی لاش حوالے نہیں کی جارہی ہے۔
ناریل کا پانی ایک غذایت سے بھرپور مشروب ہے جو جسم میں پانی اور الیکٹرولائٹس کی کمی پوری کرنے کے ساتھ دل اور گردوں کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ چھ سات ماہ کے کچے ناریل سے حاصل کیا جاتا ہے۔ ایک درمیانے سائز کے سبز ناریل سے تقریباً آدھا سے ایک کپ ناریل پانی حاصل ہوتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزرات صحت کے امور اور پمز میں آتشزدگی کے واقعے پر اجلاس منعقد ہوا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کو وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اہم پیغام پہنچادیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کی جلا وطنی کا معاملہ اسرائیل کے ایجنڈے سے خارج نہیں کیا۔
ہندی تامل، ملیالم، کناڈا اور تیلگو زبانوں کے سینئر بھارتی گلوکار انانتھاسبرامانی ہری ہرن کا کہنا ہے کہ ہم اب موسیقی نہیں بنا رہے بلکہ ہم ریلز بنا رہے ہیں۔ دس زبانوں میں پندرہ ہزار سے زیادہ گیت گانے والے 71 سالہ غزل اور بھجن کے گائیک کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی موسیقی کے منظرنامے پر انہیں افسوس بھی ہے۔
میر رضا علی کیس میں عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی کی درخواست نمٹانے کے معاملہ پر میر رضا کے والدین کے وکیل جبران ناصر نے بیان میں کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔