• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم قومی معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھتے، سینیٹر شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں کلیدی آئینی اداروں میں تقرریاں اسی وقت ہوتی ہیں جب حکومت حزب اختلاف سے اتفاق رائے پیدا کرے، یہاں وزیراعظم قومی معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھتے۔

سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 2 ممبران اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں، آئین کے مطابق وزیراعظم کو اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت سے 45 روز میں تقرریاں کرنی ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏ماضی میں پی ٹی آئی حکومت نے کمشنرز کی تقرری پر آئینی طریقہ کار کو بھی نظرانداز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 1 سال تک سندھ اور بلوچستان سے کسی بھی ممبر کو مقرر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تازہ ترین