• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشین شاہ ’آنٹی‘ اور ’بوڑھی‘ کہے جانے پر سیخ پا

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے خود کو پاکستان کی بوڑھی آنٹی کہنے والوں کو جواب دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی دلکش انداز اپنائے چند تصاویر شیئر کیں ، تصاویر پر کمنٹس کرنے والوں نے موقع پاتے ہی منفی کمنٹس کرنا شروع کردیے۔

منفی کمنٹس دیکھ کر اداکارہ کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا، اور آگے سے وہ بھی کمنٹس پر جواب دینے لگیں۔

ایک صارف نے انہیں پاکستان کی ملکہ قرار دیتے ہوئے طنزاً بوڑھی خاتون کہا، جس کے جواب میں نوشین شاہ نے کہا کہ ان کیلئے عمر صرف ایک ہندسے سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ’آنٹی ہوگئی ہو،‘ جواب میں نوشین شاہ نے کہا کہ ’الحمداللہ ، آپ کو کوئی مسئلہ؟‘

یاد رہے کہ نوشین کا شمار پاکستان کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، آج کل وہ ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

تازہ ترین