• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون؟ 3 مضبوط امیدوار سامنے آگئے


آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون؟ تحریک انصاف کی طرف سے عہدے کے لیے 3 مضبوط امیدوار سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے اگلے وزیراعظم کےلیے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سردار تنویر الیاس میں سخت مقابلہ ہے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں چوہدری انوارالحق بھی شامل ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر اور مسلسل نویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر مسلسل تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس، چوہدری انور الحق نے بھی سلطان محمود چوہدری کی طرح اپنی اپنی لابنگ شروع کردی ہے۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

تازہ ترین