• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور پر راجا فاروق حیدر کی تنقید، پی ٹی آئی کو بڑا مشورہ دیدیا


آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے 25 جولائی کے انتخابات کو فراڈ اور پیسے کا الیکشن قرار دیدیا۔

مظفر آباد میں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں راجا فاروق حیدر نے کہا کہ یہ فراڈ اور پیسے کا الیکشن تھا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ٹکٹ ہولڈرز جمع ہوکر بتائیں گے کہ کس طرح الیکشن میں ڈاکا ڈالا گیا۔

راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں پیسے اور فراڈ کا ووٹ پڑا ہے، پتہ کریں آزاد کشمیر میں پیسہ کدھر سے آیا، کون لایا۔

دوران گفتگو انہوں نے علی امین گنڈا پور پر تنقید کی اور وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

راجا فاروق حیدر نے پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا کہ علی امین گنڈا پور انتخابات میں کامیابی دلانے کا اتنا ہی ماہر ہے تو اسے پنجاب اور سندھ میں انتخابی مہم پر بھیج کر دیکھ لیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

تازہ ترین