کوئٹہ(پ ر) مسلم لیگ ن کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ خضدار میں ایل این جی منصوبہ عوام کیلئے تحفہ ہے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دوہ کوئٹہ کے موقع پر بلوچستان میں عظیم منصوبوں کا افتتاح کیا خصوصاً قلعہ عبداللہ عنایت اللہ کاریز کو گیس کی فراہمی اور قلات ومستونگ گیس پائپ لائن کے توسیعی منصوبے کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گان لیگ کی حکومت کی کاوشوں سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن قائم ہورہاہے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ملک کی سیاسی وعسکریت ایک پیج پر ہیں وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں کوئٹہ پیکج کے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی۔