• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، آلائشیں سڑ گئیں، فضا میں تعفن


کراچی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر تاحال لگے ہوئے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے بعد کئی علاقوں میں آلائشیں اٹھائی نہ جاسکیں، جو گل سڑ جانے سے فضا میں تعفن پھیل گیا۔

نارتھ ناظم آباد کی سڑکوں پر جگہ جگہ کچرا پڑا ہوا ہے، ضیا الدین چورنگی سے لنڈی کوتل جانے والی سڑک پر کچرےکے انبار لگے ہوئے ہیں۔

کچرے اور آلائشیوں سے برساتی نالے بند ہے، سخی حسن چورنگی اور عسکری پارک سے سندھی ہوٹل جانے والی سڑک بھی کچرے سے بھری ہوئی ہے۔

نشترپارک کے اطراف رہائشی علاقے میں ڈمپنگ پوائنٹ کچرا کنڈی بن گئے ہیں۔

تازہ ترین