مایہ ناز گلوکار مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے آصف مہدی نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آصف مہدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈائیلیسز کے لیے اسپتال جاتے ہیں، تاہم نمونیہ بگڑنے پر اسپتال میں اسپیشل کیئر یونٹ میں داخل ہیں۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آصف مہدی کا کورونا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ منفی آئی ہے، اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ آصف مہدی گزشتہ دو روز سے اسپتال میں داخل ہیں، اہل خانہ نے عوام سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔