• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان عوام امن چاہتے ہیں، واحد راستہ مذاکرات ہیں، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں جس کا واحد راستہ بات چیت ہے۔

پیر پگارا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان معاملے کا عسکری حل ہوتا تو 20 سال میں نکل چکا ہوتا، افغان معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں نہ کی ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف کے فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر بھارت بے نقاب ہوگیا، پاکستان نے اپنے مفاد میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی پی کی حکومت کو جب اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنا ہوتا ہے تو اٹھارہویں ترمیم اور پانی کا مسئلہ یاد آتا ہے۔

تازہ ترین