• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ لکھپت، مدرسے کے قاری کا کمسن طالبعلم پر وحشیانہ تشدد

لاہور (نمائندہ جنگ) کوٹ لکھپت کچا جیل روڈ پر مدرسے کے قاری نے بغیر اطلاع چھٹی کرنے پر 13 سالہ طالبعلم شہزاد کو ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، حالت غیر ہونے پر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم مدرسے کے قاری طارق جو مسجد کا امام بھی ہے اس سمیت3 افراد کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔متاثرہ بچے کے والد اشفاق کا کہنا ہے کہ ملزم نے میرے بیٹے شہزاد کو ظالمانہ طریقے سے تشدد کرکے زخمی کیا، اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

تازہ ترین