کراچی (اسٹاف رپوٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی منگل کو کراچی کےمختصر دورہ پر پہنچے۔ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے جی ڈی اے سربراہ پیر پاگارا اور پیر سید صدر الدین شاہ راشدی سے انکی والدہ کی وفات پرتعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، اورو دیگر رہنما بھی تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ پیر صاحب کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیئے حاضر ہوا ہوں۔ پیر صاحب کے خانوادے سے ہمارا پرانا تعلق ہے، سندھ حکومت ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے 18ویں ترمیم کا سہارا لیتی ہے ۔